بھٹکل:6/جنوری (ایس او نیوز) مرڈیشور میلے کے دوران باکڑا دکانوں کو لگانے کے لئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر نے شرائط کے ساتھ منظوری دے کر عوام کی تشویش کو دور کردیا ہے۔ جمعہ کی شام ماولی گرام پنچایت دفتر میں عوامی نمائندوں اور افسران کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ لیا گیا۔
میٹنگ میں ہوئے فیصلے کے مطابق مرڈیشور بازار کے دونوں کناروں پر باکڑا دکانوں کے لئے پنچایت کی طرف سے ٹینڈر بلاکر 15جنوری سے 30جنوری تک اجازت دی جائے گی۔ اس کے بعد باکڑوں کو ہٹانا ہوگا، بعد میں بے کار کے بہانے قبول نہیں کئے جائیں گے۔ شرائط کو نظر اندا ز کرکے دکانیں باقی رہ جاتی ہیں تو پنچایت انتظامیہ کے تعاون سے نکال باہرکرے گی۔ میٹنگ میں اے سی منجوناتھ نے کہاکہ سمندر کنارے بیچ پر کسی کو بھی دکانیں لگانے کا موقع نہیں لگانے دیا جائے گا اور پارکنگ پر بھی اصولوں کی پابندی کرنی ہوگی۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ پارکنگ کے لئےزائد ٹیکس وصول کرنے شکایات موصول ہوئیں تو کارروائی کی جائے گی۔ مالکانہ جگہوں پر پارکنگ کی سہولیات کاموقع فراہم کرنا ہے تو لازمی طورپر متعلقہ مالک سے اجازت لینے ہوگی۔ میٹنگ میں فیصلے لینے سے پہلے اپنےخیالات اظہار کرتے ہوئے پنچایت ممبر کرشنانائک نے کہاکہ مرڈیشور میں عرصے سے میلہ ہوتارہاہے، اس سلسلے میں کسی طرح کی تکرار نہیں ہوتی انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے اس بات کو پیش کیا کہ پنچایت قانون 1993دفعہ 76کے تحت متعلقہ دیہاتوں کے میلوں کے دوران ٹیکس وصولی کا انتظامیہ کو حق حاصل ہے۔ ماولی ون، گرام پنچایت کی صدر منگلا ایشور نائک، ماولی ٹو، گرام پنچایت کی صدر ناگرتنا پڈیار ، ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر نائک، تعلقہ پنچایت ممبر سلوچنا نائک ، بھٹکل تحصیلدار وی این باڈکر ، پنچایت آفیسر سی ٹی نائک ، سی پی آئی سریش نایک، ہیسکام انجنئیر منجوناتھ ، پی ڈبلیو ڈی انجنئیر ونایک شیٹھ، ضلع پنچایت انجنئیر فیاض شیخ موجود تھے۔
ماہی گیروں کی بھٹکل رکن اسمبلی سے ملاقات
مرڈیشور ساحل پر دوگرہوں کے درمیان چپقلش جاری رہتے ماہی گیروں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہئے، اس کی نگرانی کرنے کا مطالبہ لے کر مرڈیشور علاقہ کے ماہی گیر رکن اسمبلی منکال وئیدیا سے ملاقات کرتے ہوئے درخواست کی کہ مرڈیشور بیچ پر کسی بھی حالت میں دکانوں کولگانے کا موقع نہیں دینا چاہئے۔ اگر وہاں دکانیں کھولی جائیں گی تو ماہی گیروں کو پریشانی ہوگی۔ اس ضمن میں ماہی گیروں نے پیش آنے والی تکلیفات کو تفصیل کے ساتھ رکن اسمبلی کو بتایا ۔ اس موقع پر رام چندر ہری کانت ، گوند ہری کانت، منجوہری کانت وغیرہ موجود تھے۔